لاڑکانہ میں بھی مزدوروں کے عالمی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

منگل مئی 18:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی مزدوروں کے عالمی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جہاں مختلف محنت کش اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئی اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مزدور رہنماؤں اور مزدوروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، وطن دوست مزدور فیڈریشن، پیپلز پارٹی لیبر بیورو، ہائی ویز ایمپلائیز یونین، سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین، فیڈریشن آف ٹریڈ یونین لاڑکانہ سمیت دیگر محنت کش تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جبکہ وطن دوست مزدور فیڈریشن، واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین، ہائی ویز ایمپلائیز یونین اور دیگر تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شیخ، محمود پٹھان، خالد سومرو، خالد چانڈیو، عزیز عباسی، بخت سولنگی، رئوف عباسی، عبدالقادر ملگانی، منظور اھیر اور دیگر کا کہنا تھا کہ شکاگو کے شہیدوں کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، پاکستان میں مزدوروں کو معاشی قتل سے بچایا جائے اور لیبر قوانین پر عمل درآمد کر کے مزدوروں کو جائز حقوق دیئے جائیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کی اجرت میں سو فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اس مہنگائی سے مقابلا کرسکیں۔