17 ویں سندھ گیمز کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجن کے آفیشلز کا اجلاس کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا

منگل مئی 18:08

17 ویں سندھ گیمز کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجن کے آفیشلز کا اجلاس کھوڑو ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) 17 ویں سندھ گیمز کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجن کے آفیشلز کا اجلاس کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا جس میں سندھ گیمز میں لاڑکانہ ریجن کی کارکردگی اور آئندہ 18 ویں سندھ گیمز لاڑکانہ میں منعقد کروانے کے متعلق غور و خوص کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فوکل پرسن شفقت حسین مکانی، ریجنل سیکریٹری اکبر قائم خانی، کوآرڈینیٹر سجاد علی کھوسو سمیت باڈی بلڈنگ، جوڈو، ووشو، باسکیٹ بال، ریسلنگ، شوٹنگ بال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اسپورٹس سیکریٹری سندھ نیاز علی عباسی سمیت آرگنائیزنگ کمیٹی کے تمام ممبران کو 6 سالوں کے بعد کراچی میں شاندار سندھ گیمز کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کوششوں سے بہتر طریقے سے سندھ گیمز کے مقابلے منعقد کیے گئے لیکن کچھ افراد کی جانب سے منفی پروگینڈہ کی گئی جس کی ہم شدید ?مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں 18 ویں سندھ گیمز لاڑکانہ میں منعقدہ کرنے کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ اسی ماہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :