ٹنڈو محمد خان،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی اور مزدور وں کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں

منگل 1 مئی 2018 18:08

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈو محمد خان میں مختلف سیاسی و سماجی اور مزدور وں کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالیں گئیں، سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین ضلع ٹنڈو محمد خان ، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ضلع ٹنڈو محمد خان ، پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان، سندھ ترقع پسند پارٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے الگ الگ ریلوے اسٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، خرم کریم سومرو، یونس نظامانی، رشید میمن، اقبال حاجانو، جمن سموں، لال بخش ، اختر سٹھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ملک کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مزدوروں نے اپنے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں، حکومت نے مزدوروں کو رلیف فراہم کر کے اہم کردار ادا کیا ہے، مزدوروں کے لئے مکان ، روزگار، اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :