دالبندین میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

منگل 1 مئی 2018 18:08

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمدحسنی کی کال پر دالبندین میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ قومی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکاء نے لندن روڈ پر گشت کرتے ہوئے پاک فوج کے حق اور منظور پشتین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت میرمحمدحنیف نوتیزئی، میر احمد محمدحسنی اور سنگت ثناء بہادرزئی نے کی جس کے شرکاء مین چوک پر پہنچے جہاں جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سنگت ثناء بہادرزئی اور میر احمد محمدحسنی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی قیمتی جانوں کا قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہی ہے کہ ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن افسوس کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا منظور پشتین اور چند دیگر عناصر پاک فوج اور ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کاروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محب وطن عوام ہر میدان میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :