مزدورڈے،سماجی تنظیموں کی ریلی

منگل 1 مئی 2018 18:08

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) حکمرانوں نے مزدور طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ان کی اور ان کے بچوں کی بھوک کا نہ مٹنا حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اس ملک میں غریب بے بس لاچار طبقے کا استحصال جاری ہے اور افسوسناک امر بھی ہے یکم مئی کے حوالے سے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی پپیل چوک سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ پہنچی۔ ریلی میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پر یس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوے مقررین کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں بھی مزدور کی زندگی بہت مشکل سے گزر رہی ہے مزدور طبقہ غربت کی چکی میں پس رہا ہے ے حکومتی دعووں کے باوجود مزدوروں کے حقوق کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ ضلع چنیوٹ میں اکثریت طبقہ پیشہ مزدوری سے منسلک ہے، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ چنیوٹ کی عوام کو لیبر کارڈ جاری کئے جائیں، لیبر ہسپتال بنایا جائے،، لکڑ منڈی کا قیام عمل میں لایا جائے،، رکشوں پر ظالمانہ ٹیکس ختم کیا جائے انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مزدور طبقہ کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انکے بچوں کے مستقبل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے جائیں۔

متعلقہ عنوان :