سعودی عرب میں رمضان کی تیاریاں عروج پر، 24 شعبان کو سائرن ٹیسٹنگ کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل مئی 17:59

سعودی عرب میں رمضان کی تیاریاں عروج پر، 24 شعبان کو سائرن ٹیسٹنگ کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا ۔ جس پر سعودی عرب میں رمضان کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع "خبرعاجل" نیوز کا کہنا ہے کہ الدفاع المدنی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شہریوں کو اتباہ جاری کی ہے کہ 24 شعبان کو دوپہر ایک بجے سائرن ٹیسٹنگ ہو گی اس لیے شہری اسے کسی قسم کا خطرہ سمجھ کر گھبرائیں نہیں ۔

مزید تفصیلات کے مطابق الدفاع المدنی نے یہ اتباہ اس لیے جاری کی ہے کہ ریاست اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور اس سائرن ٹیسٹنگ کو سُن کر عوام کہیں اسے جنگ کا اعلان نہ سمجھ لیں۔ یہ سائرن مختلف شہروں ریاض ، الخرج ، الدرعیہ اور الشرقیہ کے تمام علاقوں میں بجائے جائیں گے ۔