آفتاب شیرپائو کی افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت

منگل 1 مئی 2018 18:08

آفتاب شیرپائو کی افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت
پشاور۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اوراس غم کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات خطہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنا کسی صورت بھی ٹھیک اور قابل برداشت نہیں اور اس کا مقصد انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے افغانستان دھماکوں میں جاں افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔