صوابی،یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

منگل 1 مئی 2018 18:15

صوابی۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) یوم مئی کے مناسبت سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام حقانی لائبریری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوارڈینیٹر شوکت علی انجم ،محمد اسلم عادل ،فضل حکیم ،عابد حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم مئی ہمیں شگاگو مزدوروں کی قربانیوں کی یا د دلاتی ہیں آج صوبہ میں کلیدی محکموں کے ملازمین اپنے بنیادی حقوق کیلئے سرگرداں ہیں۔

اس موقع پر مزدور رہنمائوں نے حقانی لائبریری سے امن چوک تک ریلی بھی نکالی۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبائی حکومت عطائیوں کے خلاف آپریشن کے نام پر پروفیشنل پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف کی تذلیل کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

استاد ، ڈاکٹر، پیرامیڈیکس، کلاس فوراور دیگر محکموں کے ملازمین احتجاج پر ہے جبکہ صوبائی حکومت اپنی تنخواہوں میں 400فیصد اضافہ عوام کی خون پسینے کے ٹیکس پر کرتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے گزشتہ تین حکومتوں نے لیبر ہال تعمیر کرنے کے اعلانات کئے جبکہ سپیکر اسدقیصر نے بھی وعدہ کیاتھا، لیکن وہ بھی اپنا وعدہ نہ نبھا سکے ،اس دفعہ جو پارٹی یا امیدوار مزدوروں کے حقوق اور صوابی میں لیبر حال تعمیر کوعملہ جامہ نہیں پہنائیں گے تو مزدوراپنے حقوق کیلئے عملی اتحاد کا مظاہرہ کرکے سپیکر اسدقیصر سمیت روایتی اُمیدواروں کو ووٹ نہ دے کر اُنہیں مایوس کریں۔

متعلقہ عنوان :