مالاکنڈ ڈویژن کی کیمسٹ برادری کا7مئی کو ڈرگ ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

منگل 1 مئی 2018 18:15

ملاکنڈ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ملاکنڈ ڈویژن کی کیمسٹ برادری نی7مئی کو ڈرگ ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیاہے ۔کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر خیر الر حمن اور جنرل سیکر ٹری نذر حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرگٹ ایکٹ1976ء اور فارم9اور10کاخاتمہ صوبے کے لاکھوں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے پندرہ ہزار کیمسٹوں کے معاشی قتل اور ان خاندانوں و بچوں کے منہ کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت کے ڈرگٹ ایکٹ2017ء کو مسترد کرتے ہو ئے اسے اصلاحات کے نام پرتحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا کی لاکھوں کیمسٹ برادری سے روزگار چھینے کی گھنائونی سازش قرار دیا۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو روزگار دینا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں گنگا الٹی بہہ رہی ہے اور ادویہ فروشی سے وابستہ لاکھوں افراد سے روزگار چھین کرشرمناک اور قابل مذمت اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگٹ 2017ء کے خلاف 7مئی کو ڈویژن کے ساتوں اضلاع سوات بونیر شانگلہ دیر اپر دیر لوئر چترال اور ملاکنڈ سمیت باجوڑ ایجنسی کے تمام میڈسن سٹور فامیسی شاپ ہول سیل اورڈسٹری بیوٹرز احتجاجاً بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :