Live Updates

مسلم لیگ کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگیا ہے،عباداللہ

منگل 1 مئی 2018 18:15

شانگلہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) شانگلہ سے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی رہنماء ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے ، مسلم لیگ کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگیا ہے،جلد پاکستان ترقیافتہ اقوام کے صف میں شامل ہوگا۔ ہم نے شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، خوازہ خیلہ تا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر سے شانگلہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ شانگلہ میں سی پیک کے تحت انڈسٹریز زون قایم کیاجاسکیں-شانگلہ میں یونیورسٹی کے بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے زمین لینے کا مرحلہ اخیری مراحل میں ہی-شانگلہ صوبائی حکومت کی دور بین سے باہر ہی-صوبہ خیبرپختونخوا کا فنڈ صوبہ کے پانچ اضلاع میں استعمال ہورہا ہے یہی عمران خان کی تبدیلی ہی- قدرتی آفات سے متاثرہ شانگلہ کی تعمیرکیلئے سیلاب فنڈ میں آنے والے پیسے پشاور سے منتخب نمائندہ اپنا سیاست چمکانے کیلئے نئے سکیموں پر لگانے کی ناکام کوشیش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے حکمران جماعت کے منتخب نمائندے اعلانات کروڑوں کے کرکے افتتاح کرتے ہیں جبکہ منصبوبہ میں لاکھوں روپے مختص ہوتے ہیں-منصوبوں پر جعلی تختے لگانے کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔مخالفین خالی منصوبوں پر جعلی افتتاح کی تختیاں لگایا کریں ہم تختیوں کے بغیر منصوبے مکمل کرکے عوام کو دکھائیں گے یہ ہم عوام پر احسان نہیں کرتے ہیںیہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آب عوام پی ٹی ائی کے جھوٹے تبدیلیوں کے ڈراموں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پورن میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر عباد اللہ کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہاکہ آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ شانگلہ میں کلین سویپ کریگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات