شانگلہ میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے کوئی تقریب نہ ہوسکی

منگل 1 مئی 2018 18:15

شانگلہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) شانگلہ میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے کسی سرکاری سطح پر پروگرام منعقد نہ ہوسکا، ملک کے مختلف کول مائنز کے 60فیصد سے زائد مزدور کا تعلق شانگلہ سے ہیں ، پوری دنیا میں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بھرپور دن شانگلہ میں انتہائی خاموشی سے گزر گیا ،سرکاری محکموں اور ا فسران نے عالمی یوم مزدور چھٹی کے طور پر گزار دیا ۔

شانگلہ میں لیبر یونین نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ ہی مزدوروں کو یوم مزدور کے حوالے سے آگاہی ہیں ،شانگلہ میں ہزاروں محنت کش بے خبر ہوکر یکم مئی کے حوالے سے مزدوری کرکے دووقت کی روٹی کمانے کیلئے سارا دن مزدوری کرتے رہے۔ یکم مئی کو پورے دنیا میں عالمی یوم مزدور منائی جاتی ہے اور خاص طور پر صوبہ خیبرپختون خوا کے پسماندہ ترین ضلع شانگلہ میں ایک سروے کے مطابق صرف کول مائن میں مزدوری کرنے والوں کی تعداد شانگلہ کے کل آبادی کے ساٹھ فیصد ہے،جس میں ضلع میں کام کرنے والے باقی ماندہ مزدوروںکا ڈیٹا ریکارڈ نہیں ،ضلع شانگلہ میںیکم مئی۔

(جاری ہے)

عالمی یوم مزدور کے حوالے سے کسی سرکاری سطح پر پروگرام منعقد نہ ہوسکا۔دن خاموشی سے گزر گیا ،سرکاری افسران نے عالمی یوم مزدور چھٹی کے طور پر گزار دیا ،شانگلہ میں لیبر یونین نہ ہونے کے برابر ہے۔شانگلہ میں نام نہاد تنظیمیں اس حوالے سے کام کررہی ہیں مگروہ بھی منظر عام سے غائب رہے،یہ تنظیمیں مزدوروں کے حوالے سے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں مگر صرف کاغزات میں ،ضلع انتظا میہ شانگلہ اور غیر سرکاری اداروں کو این او سی جاری کرنے والے محکموں کو چاہیے کہ ایسے نام نہاد تنظیموں کو فی الفور بند کئے جائے جو مزدوروں کے نام پر کروڑوں روپے تو کماتے ہے مگر ان کی حقوق کیلئے آواز نہیں اٹھاسکیں اور محنت کشوں کی آگاہی کیلئے کوئی پروگرام منعقد نہ کر سکے ۔۔

متعلقہ عنوان :