دفعہ 144 خلاف ورزی، پشاور کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پاکٹ گائیڈزکو قبضہ میں لے لیا گیا،دکاندارگرفتار

منگل 1 مئی 2018 18:15

پشاور۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پشاور کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پاکٹ گائیڈز کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔پشاور میں اس وقت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں پشاور میں پاکٹ گائیڈ کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے ٹائون ون کے علاقوں میں مختلف سٹیشنری کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پاکٹ گائیڈز کی فروخت پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے پاکٹ گائیڈ ز کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے ٹائون ٹو کے مختلف علاقوں میں سٹیشنری کی دکانوں کا معائنہ کر تے ہوئے پاکٹ گائیڈز کی فروخت پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ان دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو امتحانی مراکز کے دورے سمیت پاکٹ گائیڈز فروخت کر نیوالے دکاندوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نقل کی بیخ کنی کر نی چائیے کیو ں کہ اس سے لائق اور ذہین طالب علموں کا احتصال ہو تا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے معاشرے میں نقل کی حوصلہ شکنی کر نی ہوگی تا کہ ذہین اور محنتی طالب علم آگے آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :