پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی میں منشیات کیخلاف کارروائیاں

منگل مئی 18:18

پاراچنار۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کرم ایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ نے کراخیلہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 25اور ایک اور کارروائی کے دوران چار کلو چر س برآ مد کر کے دوافراد گرفتار کرلئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اکبر افتخار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لیوی فورسز نے گزشتہ دو ماہ سے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف گھیر تنگ کر دیا ہے پاراچنار کے قریب کراخیلہ چیک پوسٹ کو اطلاع ملتے ہی پی ایم مہدی بنگش نے فورسز کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک گاڈی کے تلاشی کے وقت گاڑی کو فرار ہونے کی صورت میں لیوی فورسز کے بروقت اقدام سے 25کلو چرس برآمد کر لیا گیا اور دو مختلف مقامات پر لیوی فورسز نے مزید چار کلو چرس برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :