ہائی کورٹ بار لائسنس کی عطائیگی کیلئے گلگت بلتستان کے وکلاء کا انٹرویو

منگل 1 مئی 2018 18:18

گلگت۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء)چیئرمین ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان انرولمینٹ کمیٹی جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں ہائی کورٹ بار لائسنس کی عطائیگی کیلئے ایڈووکیٹ احسان علی ،ایڈووکیٹ منظور احمد نے گلگت بلتستان کے وکلاء کا انٹرویو مکمل کر لیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین جی بی بار کونسل جاوید احمد ایڈووکیٹ نے بھی انرولمینٹ کمیٹی کی معائونت کی ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ہائی کورٹ کی وکالت کے لئے اہل ہونے والے 9وکلاء انٹرویو میں شامل ہوئے ۔انٹرویو کا مرحلہ مکمل جبکہ کامیاب امید واروں کا رزلٹ جلد اعلان کیا جائے گا ۔کامیاب امید واروں کو جی بی بار کونسل چیئرمین انرولمینٹ کمیٹی جسٹس ملک حق نواز کی منظوری سے لائسنس اجراء کریگی ۔لائسنس کی اجراء کے بعد وکلاء ہائی کورٹ گلگت بلتستان وکلالت کے لئے اہل ہونگے۔