عالمی یوم مزدور کی انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

منگل مئی 18:18

عالمی یوم مزدور کی انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے،وزیراعلیٰ گلگت ..
گلگت۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور کی انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کی ان کاوشوں کویاد کرسکیں جو انہوں نے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں۔ اپنے پیغام میںوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہماری افرادی قوت معاشرے کا اہم ستون ہے اور اپنے ملک کی بحالی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایک جدید اور صنعتی معیشت کا خواب پرعزم، محنتی اور ہنر مند افرادی قوت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ نجی اور سرکاری شعبے کے مزدوروں کو ملکی ترقی کیلئے سخت محنت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت نے کہاکہ حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

مزدورقوانین کو مستحکم کیا جارہاہے تاکہ محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کے فلاح و بہبود کو یقینی بناکر ان کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے۔

ہماری افرادی قوت اپنے کام کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہے مزدور اورملازمین ہمارے سماجی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت مزدوروں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور قوم کی سماجی اورمعاشی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔ تمام مزدوروں اور افرادی قوت کو انکی محنت اور لگن پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مبارکباد پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :