مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس نے مختار وازہ کو کھنہ بل اسلام آباد میں گرفتار کرلیا

منگل مئی 18:18

سرینگر ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کوپلوامہ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختار وازہ گزشتہ روزدربگام پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پلوامہ جارہے تھے۔ پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی پولیس کے ایک دستے نے مختار احمد وازہ کو پلوامہ جاتے ہوئے ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں روک لیااور انہیں تین کارکنوں کے ہمراہ گرفتارکرکے اسلام آباد پولیس سٹیشن منتقل کردیا۔