احترام رمضان اور تحفظ شعائر اسلام کے لیے ریاست میں خصوصی اقدامات کیے جائیں‘ قاضی محمود الحسن اشرف

منگل 1 مئی 2018 18:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) احترام رمضان اور تحفظ شعائر اسلام کے لیے ریاست میں خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ریاست میں اسلامی اقدار کا تحفظ حکومتی فرائض میں شامل ہے ۔قرآن کریم میں اسلامی حکومت کے بنیادی فرائض میں نظام الصلوة ،نظام الزکوة،امر بالمعروف و نہی عن المنکر شامل ہیں ۔جن کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات حکومت کے فرائض میں شامل ہے ۔

جے یو آئی پر امن زرائع سے خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے کوشاں ہے ۔صدر وزیر اعظم اور اراکین کابینہ سمیت اعلیٰ مناصب پر فائض شخصیات اپنے حلف کی پاسداری کے لیے خود اعتصابی اختیار کریں ۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے سربراہ مولانا قاضی محمو د الحسن اشرف نے مظفراباد میں علماء کے اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بزرگ عالم دین مولانا قاری فضل ربی ،مولانا اشفاق احمد خان ،مولانا خلیق الرحمن ،مولانا مفتی نصیر الدین،مولانا انوار الحق ،مولانا عبد الباسط و دیگر شامل تھے ۔

انہوں نے کہااے جے کے جے یو آئی کی جدو جہد کا مقصد اعلیٰ مقاصد ہیں نا کہ منصب کی طلب ۔جے یو آئی نے گزشتہ انتخاب میں مسلم لیگ کے ساتھ جن اعلیٰ مقاصد کے لیے اتحاد کیا تھا ،جن پر عملی قدامات کر نا حکومت کے فرائض میں شامل ہے ۔انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مظفراباد میں قومی شبینہ منعقد کرنے کی بھی اپیل کی ۔