الخدمت فائونڈیشن کی یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کی خدمت پوری قوم یادرکھے گی،پروفیسر رشید قاسمی

منگل 1 مئی 2018 18:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبرکے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت یتیم بچوں کے اعزاز میںٹیلنٹ ایوارڈ شو کااہتمام کیا گیا جس میں پوزیشنز لینے والے بچوں کو انعامات دیے گئے،آرفن کیئر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرد پرنسل گورنمنٹ پوسٹ کریجویٹ کالج بھمبر پروفیسر رشید قاسمی نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن کی یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم کا اہتمام کرنے جیسی خدمات کو پوری قوم یاد رکھی گی یہ بہت اہم کام ہے جو الخدمت فائونڈیشن سرانجام دے رہی ہے،اسلام نے ہمیں چودہ سو سال قبل رہنمائی فرمائی تھی کہ یتیم بچوں کی دیکھ بحال کریں نبی ﷺ نے اس کی خصوصی ہدایت کی ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا میرا ساتھ قیادت کے دن اس طرح ہوگا جس طرح ہاتھ کی دو انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں،الخدمت فائونڈیشن نے کشمیرکے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں میں الخدمت فائونڈیشن کی تحسین کرتا ہوںاور اہل کشمیرسے کہتا ہوں کہ وہ دل کھول کر اس فائونڈیشن کی مدد کرے چونکہ یہ وہ کام کررہی ہے جو ہم نہیں کرسکے،تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرامجد یوسف،امیر ضلع فرید چوھدری،کرنل ظفر،ڈاکٹر ریاض ،الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہاکہ بھمبر میں کوشش ہے کہ کوئی ایسا بچہ محض پیسوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔