پہلی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگی

ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے

منگل 1 مئی 2018 18:35

پہلی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگی
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) پہلی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگی،ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ کمشنر گلگت ڈویژن اور چیف آرگنائزر ٹور دی خنجراب عثمان احمد کے مطابق حکومت گلگت بلتستان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے جن میں تین مختلف ممالک افغانستان،، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ، قومی سطح کی 9 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی تاہم رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ایونٹ 11 مئی کو گلگت سے شروع ہوگا اور پہلے مرحلہ ضلع نگر کے تفریحی مقام راکاپوشی پر مکمل ہوگا۔ دوسرا مرحلہ پاسو ہنزہ میں مکمل ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ سوست ہنزہ سے شروع ہوگا اور خنجراب کی پہاڑیوں پر مکمل ہوگا۔