آسٹریلوی صحافی نے گوتم گمبھیر کو زبان کا دہشتگرد قرار دیدیا

گوتم گھمبیرنے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں ، ڈینس فریڈمین کا ٹویٹ

منگل مئی 18:35

آسٹریلوی صحافی نے گوتم گمبھیر کو زبان کا دہشتگرد قرار دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارتی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر کو زبان کا دہشت گرد قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ گوتم گھمبیرنے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے جو باتیں کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں ۔

(جاری ہے)

دہلی ڈیئرڈیولز کی کپتانی سے فارغ ہونے والے گوتم گمبھیر نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔بیان کے بعد آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گوتم گھمبیر ایک زبانی دہشت گرد ہیں، جو باتیں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں۔