نواز شریف اور مریم نواز (کل) رحیم یار خان کا دورہ کریں گے

دونوں نواحی تاریخی قصبے احمد پور لمہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

منگل 1 مئی 2018 18:40

نواز شریف اور مریم نواز (کل) رحیم یار خان کا دورہ کریں گے
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز (کل) رحیم یار خان پہنچ رہے ہیں وہ نواحی تاریخی قصبے احمد پور لمہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور شام کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ زید ایئرپورٹ پر وفاقیو زیر ارشد لغاری‘ صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق‘ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سینیٹر چوہدری جعفر اقبال و دیگر قائدین ان کا استقبال کریںگے۔ میاں نواز شریف ضلع رحیم یار خان کے مسلم لیگی ممبران اسمبلی اور قائدین سے ملاقات کریں گے اور ضلع میں انتخابی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کریں گے۔