دنیا بھر کے مزدوروں ، کاشتکاروں ومحنت کشوں کو سلام پیش کر تے ہیں ،سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں اور تنخوادارطبقے کی حقوق کی بات کی، اپنی حکومتوں میں نہ صرف مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا بلکہ تنخواہوں میں تاریخی اضافہ کیا، پیپلز پارٹی مزدوروں کا ہر حوالے سے خیال رکھی گی اور مزدور دوست قانون سازی کرے گی، رہنماء پیپلز پارٹی کا عالمی یوم مزدور پر پیغام

منگل 1 مئی 2018 18:40

دنیا بھر کے مزدوروں ، کاشتکاروں ومحنت کشوں کو سلام پیش کر تے ہیں ،سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے دنیا بھر کے مزدوروں ، کاشتکاروں ومحنت کشوں کو سلام پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں اور تنخوادارطبقے کی حقوق کی بات کی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنی حکومتوں میں نہ صرف مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا بلکہ تنخواہوں میں تاریخی اضافہ کیا،۔

پیپلز پارٹی مزدوروں کا ہر حوالے سے خیال رکھی گی اور مزدور دوست قانون سازی کرے گی۔منگل کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں رحما ن ملک نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن پر دنیا بھر کے مزدوروں ، کاشتکاروں ومحنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں اور تنخوادارطبقے کی حقوق کی بات کی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنی حکومتوں میں نہ صرف مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا بلکہ تنخواہوں میں تاریخی اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق و مراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت میں مزید اضافہ کیا جائے اور انکی رہائشی کالونیاں بنائی جائیں ۔ پیپلز پارٹی مزدوروں کا ہر حوالے سے خیال رکھی گی اور مزدور دوست قانون سازی کرے گی ،پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروںکے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔مزدور پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر اپنے حقوق کے جنگ میں شا مل ہو۔