ایران پر اسرائیلی الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، موگرینی

ایران کیخلاف جوہری ڈیل خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں، تہران جوہری پروگرام ترک کر چکا ،سربراہ خارجہ امور یورپی یونین

منگل 1 مئی 2018 18:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں،ایران کی طرف سے جوہری ڈیل کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں، تہران جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنا پروگرام ترک کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقیورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ابھی تک اپنے ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

موگیرینی نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنا پروگرام ترک کر چکا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے معائنوں کی صورت میں خود پر عائد ہونے والی ذمے داریاں بھی پوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ اپنی ایسی کئی رپورٹیں جاری کر چکا ہے، جن کے مطابق ایران جوہری ڈیل کے تمام حصوں پر پوری طرح عمل درآمد کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :