ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتکِ عزت کامقدمہ دائر

منگل مئی 18:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) فحش فلموں کی امریکی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتکِ عزت کا ایک مقدمہ دائر کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فحش فلموں کی امریکی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتکِ عزت کا ایک مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینیئلز کے مطابق ان کی طرف سے اس قانونی دعوے کی وجہ صدر ٹرمپ کی دو ہفتے پہلے کی وہ ٹویٹ بنی، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ڈینیئلز پر غلط الزامات عائد کیے تھے۔ ٹرمپ نے اس ٹویٹ میں اسٹیفنی کلفورڈ نامی ایک خاتون کا ذکر کیا تھا، جو دراصل سٹورمی ڈینیئلز کا اصلی نام ہے۔ ڈینیئلز کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ان کے ساتھ بارہ برس تک معاشقہ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :