واٹس ایپ کے دوسرے سربراہ نے بھی فیس بک کو خیر آباد کہہ دیا

ْجان کوم کا صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر فیس بک کے ساتھ شدید اختلاف تھا

منگل 1 مئی 2018 18:51

واٹس ایپ کے دوسرے سربراہ نے بھی فیس بک کو خیر آباد کہہ دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) وٹس ایپ کے کئی سال تک سربراہ رہنے والے جان کوم نے وٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک سے علیحدگی اختیار کر لی،جان کوم کا صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر فیس بک کے ساتھ شدید اختلاف تھا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی آن لائن چیٹنگ ایپ وٹس ایپ کے کئی سال تک سربراہ رہنے والے جان کوم نے وٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔ جان کوم کا وٹس ایپ پیغامات کی مکمل آن لائن کوڈنگ اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر فیس بک کے ساتھ شدید اختلاف پایا جاتا تھا۔ جان کوم اور ان کے شریک بانی برائن ایکٹن نے 2014ئ میں وٹس ایپ کو قریب بائیس بلین ڈالر کے عوض فیس بک کو فروخت کر دیا تھا۔ برائن ایکٹن پہلے ہی فیس بک کو چھوڑ چکے ہیں۔