سعو دی ولی عہد کی فلسطینی قیادت پر شدید تنقید، فلسطینی ٹرمپ کی تجاویز قبول کریں یا اپنا منہ بند رکھیں، اسرائیلی میڈیا

منگل 1 مئی 2018 18:51

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ٹرمپ کی تجاویز قبول کریں یا اپنا منہ بند رکھیں،سعرودی ولی عہد نے فلسطینی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ نیویارک میں یہودی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک ملاقات میں فلسطینی رہنماؤں پر شدید تنقید کی تھی۔

اسرائیل کے چینل ٹین سے وابستہ رپورٹر بارک راوید کی رپورٹ کے مطابق سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نی27مارچ کے روز نیویارک میں یہودی اداروں کے سربراہان سے بند دروازوں کے پیچھے کی گئی ایک ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اب وقت آ چکا ہے کہ فلسطینی صدر ٹرمپ کی امن سے متعلق تجاویز قبول کریں یا اپنا منہ بند رکھیں‘۔