پیوٹن اوریا ہو مابین ٹیلی فونک گفتگو،ایرانی جوہری پروگرام بارے بات چیت

شام سمیت مشرق وسطی میں درپیش حالیہ پیش رفت بارے مشاورت

منگل 1 مئی 2018 18:51

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام بارے بات چیت کی گئی،شام سمیت مشرق وسطی میں درپیش حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔روس کے صدارتی پیلس کے پریس مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابقمذاکرات میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے، ایران کے جوہری اسلحہ پیدا کرنے کے لئے مصروف عمل ہونے کے بارے میں، معلومات تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق دعووں پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

روس کے صدر ولادی میر پوتن اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے ٹیلی فونک ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے ایران کے جوہری پروگرام کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے، ایران کے جوہری اسلحہ پیدا کرنے کے لئے مصروف عمل ہونے کے بارے میں ،معلومات تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق دعووں پر بھی غور کیا گیا۔مذاکرات میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ روس، بین الاقوامی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے نہایت اہمیت کے حامل، "وسیع مشترکہ عملی پلان " سمجھوتے کے ساتھ وابستہ ہے۔مذاکرات میں شام سمیت مشرق وسطی میں درپیش حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔