چکوال ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 1 مئی 2018 18:51

چکوال ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) چکوال میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 56سالہ بدقسمت موٹر سائیکل سوار اپنے موٹر سائیکل پر اپنے آبائی قصبہ پپلی جا رہا تھا کہ چکوال تلہ گنگ روڈ پر القائم ٹیکسٹائل ملز کے قریب کالے رنگ کی ایکس ایل آئی کا رنے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں غلام حیدر ولد بہادر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔