پنجاب لیبر فیڈریشن چکوال کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

منگل مئی 18:51

چکوال ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پنجاب لیبر فیڈریشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام منگل کے روز یوم مئی کے سلسلے میں ضلع کونسل پلازہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد تھے جبکہ تقریب کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نوشاد علی ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے یوم مئی کے حوالے سے مزدور طبقے کی شاندارجدوجہد پر روشنی ڈالی اور شکاگو کے محنت کش مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں چیدہ چیدہ عمائدین کو یوم مئی کے حوالے سے سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مہران ظفر نے سرانجام دیے۔ جبکہ تقریب سے پنجاب لیبر فیڈریشن کے رہنما ملک ظفر اقبال نے بھی خصوصی خطاب کیا۔اس موقع پر فیڈریشن آف این جی اوز کے چیئرمین ممتاز الحق بھی موجود تھے۔