ملکی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے مزدور کا کردار نہایت اہم ہے ،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

منگل مئی 18:55

کوئٹہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مزدوروں کا اہم کردار رہا ہے ،،پاکستان مسلم لیگ (ن)محنت کشوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو عالمی یوم مزدورکے موقع پر ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وفاقی حکومت محنت کشو ں کو ان کے جائز سماجی ومعاشی مقام دینے پر مزدوروں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے مقاصد کے حصول کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا سہرا محنت کشوں کی مرہون منت ہے اور ملی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے مزدوروں کا کردار نہایت اہم ہے ،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور حکومت مزدورطبقے کو کام کرنے کے لیے بہترین حالات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :