پیپلزپارٹی کے ادھرہم ادھرتم کے ملک دشمن نعرے نے پاکستان کوتقسیم کردیا،خالد مقبول صدیقی

منگل 1 مئی 2018 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ایم کیوایم بہادرآبادگروپ کے کنووینئرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کانعرہ نفرت سے شروع ہوا پیپلزپارٹی کے ادھرہم ادھرتم کے ملک دشمن نعرے نے پاکستان کوتقسیم کردیا،کراچی میںایم کیوایم بہادرآبادکے مرکزمیںرابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاپیپلزپارٹی نعرہ لگاتی ہے سوشل ازم ہماری معیشت ہے جبکہ اصل میں نعرہ یہ ہے کہ کرپشن ہماری معیشت ہے ۔

پیپلزپارٹی عوام کوطاقت کاسرچشمہ کہتی ہے مگردراصل لوٹی ہوئی دولت ان کی طاقت ہے پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑاورمکان کانعرہ لگایامگرعوام کوگولی اورقبرستان دیا،انہوںنے کہاپیپلزپارٹی جواب دے کہ جب پوراکراچی بانی پاکستان محمدعلی جناح کی بہن فاطمہ جناح کے ساتھ کھڑاتھاتوپیپلزپارٹی والے کس کے ساتھ کھڑے تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے کراچی کوآج تک کیادیاہے ۔

پیپلزپارٹی سے قبل کراچی روشنیوںکاشہرتھا،اورسترفیصدریونیوکراچی دیتاتھا۔انہوںنے کہابلاول بھٹوکی باتوںکاجواب لیاقت آبادمیں دینگے ، 1990میں پیپلزپارٹی نے جوکچھ کیاہم بھولے نہیں ہیں۔پیپلزپارٹی والے کہتے ہیںکہ جواپنے لیڈرکے نہیںہوئے وہ کسی کے کیاہونگے میں بتاناچاہتاہوںہم نے اپنے لیڈرکابڑاساتھ دیامگرجہاںبات پاکستان کی ہوگی ہم کسی کابھی ساتھ چھوڑسکتے ہیںمگرپیپلزپارٹی والوںنے ماضی میںپاکستان کے بجائے اپنے لیڈرزکاساتھ دیاجس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوگیا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزیدکہاپیپلزپارٹی والے پاکستان کھپے کانعرہ لگاتے ہیںمگردل میں کہتے ہیں پاکستان نہ کھپے ان کولیاری میں جلسہ کرنے سے کس نے روکاہے ۔پیپلزپارٹی بتائے لیاری میں جلسہ کیوںنہیںکرتی خالد مقبول صدیقی نے کہاپیپلزپارٹی کی قیادت گینگسٹرعزیربلوچ کے پیرچومتی تھی ۔محترمہ کوپنڈی میں شہیدکیاگیامگرخون میں کراچی کونہلایاگیا،وہ کون سے سوگوارتھے جنہوںنے کراچی میں بینک لوٹااورپھرآگ لگادی ۔

دکانوںکولوٹاگیاپھرآگ لگادی گئی ۔قتل وغارت گری کابازارگرم کیاگیا،آپ کوبدمعاشیوںکوجواب دیناہوگا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کی بانی رہی کراچی کے بجٹ سے دبئی نے جائیدادیں بنائیں گئیں۔پیپلزپارٹی قبضہ گروپ ہے ۔کراچی ان کوجانتاہے ۔بلاول بھٹوبتائیں۔کیاوہ پیپلزپارٹی کے قانونی لیڈرہیں۔انہوںنے کہاکہ پی پی کوکبھی شہری علاقوںسے مینڈٹ نہیں ملا35سالوںسے کراچی کا 85فیصد مینڈٹ ہمارے ساتھ ہے ۔

آپ کے سنہرے دورمیںبھی پیپلزپارٹی کوکراچی سے ایک سیٹ نہیں ملی انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مہاجروںسے اسکول کالج،بینک ،سب چھین لیے پورے سندھ سے مہاجروںکوبے دخل کیا،مہاجروںسے ان کی زمینیں چھین لیں،اوراب طاقت کی بنیادپرپیپلزپارٹی نے ایم پیزاورسینیٹرکوخریداپیپلزپارٹی نے چالیس ،پینتالیس سال میںکراچی کودیاگیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ امیدتھی کہ پیپلزپارٹی لیاقت آبادمیںآکرپیکج کااعلان کرے گی،ہمیں لگاکہ پیپلزپارٹی لوگوںکادل جیتنے کی کوشش کرے گی ۔مگرپیپلزپارٹی کی باتیں دل جلانے والی تھیںجس کاجوان لیاقت آبادکے جلسے میں دینگے ۔