لاہور ،پولیس کی کارروائی منشیات فروشی کے الزام میں ملوث پانچ افراد گرفتار

منگل مئی 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) تھانہ انار کلی پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں ملوث پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے بتایاگیا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ناظم ،مظہر ،عبدالستارسمیت دو افراد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اٹھارہ لیٹر شراب پانچ سو بیس گرام چر س اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم مظہر پر دو افراد کے قتل کا بھی الزام عائد ہے جوپولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :