کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرز کی واپسی کا عندیہ دیدیا

منگل مئی 20:12

کرکٹ آسٹریلیا نے  بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرز کی واپسی کا عندیہ ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر سمیت بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ تینوں کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال اور اسٹیون اسمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملیبورن ریڈیو اسٹیشن ایس ای این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جمیز سدر لینڈ نے کہا، 'میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو موقع ملنا چاہیے، دوبارہ موقع حاصل کرنا اب کرکٹرز کے ہاتھ میں ہے اور تینوں کرکٹرز کو سلیکٹرز کے سامنے خود کو اہل ثابت کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

'52 سالہ سدر لینڈ نے کہا کہ انہیں تینوں کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا تھا، 'میں ان تینوں کرکٹرز کو بہترین فارم میں دوبارہ سے کرکٹ کے میدان میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ یہ کرسکتے ہیں۔'ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سدر لینڈ نے کہا کہ 'وہ خود کو ایک بہترین کرکٹر ثابت کرنے کے حوالے سے بہت پر عزم تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں قیادت کی بھی غیر معمولی صلاحیت تھی'۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پابندی کے بعد واپسی پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری کبھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔رواں برس 31 مارچ کو ڈیوڈ وارنر نے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں اپنی غلطی پر شائقین کرکٹ سے معافی مانگتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ شاید اب وہ آسٹریلیا کے لیے مزید نہ کھیلیں۔۔

متعلقہ عنوان :