ماضی میں ایک شخص سے شدید محبت ہوگئی تھی ، پریانکا چوپڑا کا اعتراف

منگل مئی 20:12

ماضی میں ایک شخص سے شدید محبت ہوگئی تھی ، پریانکا چوپڑا کا اعتراف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا انہوں نے ماضی میں کسی شخص سے شدید محبت کی۔پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ کسی کے ساتھ محبت نہیں کرتیں اور نہ ہی انہوں نے کسی سے منگی کر رکھی ہے۔پریانکا چوپڑا نے ماضی میں محبت کے اعتراف کے ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم وہ کس سے شادی کریں گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم 2 دن قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر کے بعد ان کی خفیہ شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔پریانکا چوپڑا نے 2 دن قبل بھارتی ریاست آسام کے دورے کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں منگل سوتر نما بریسلٹ تھا، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے خفیہ شادی کرلی۔

(جاری ہے)

فلمی بیٹ سمیت متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے ان کی خفیہ شادی کی خبریں شائع کیں، تاہم ان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے کس سے اور کہاں شادی کی بھارتی میڈیا کی چہ مگوئیاں کے بعد اس خبر نے عالمی میڈیا میں بھی جگہ بنائی، جس کے بعد پریانکا چوپڑا کو اپنی خفیہ شادی اور منگل سوتر نما بریسلٹ کی حقیقت بیان کرنا پڑی۔

پریانکا چوپڑا نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر اپنے بریسلیٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خفیہ شادی کی وضاحت کی۔پگی چوپس نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی، بلکہ وہ جب بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جائیں گی تو سب کے بتائیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :