انوشکا شرما نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی

ویرات نے انوشکا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں 'سب سے مثبت اور سچا' بھی قرار دیا جس طرح انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں ویسے ہی جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں اس لئے میںنے جانوروں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کا فیصلہ کیا ، سالگرہ پر اعلان

منگل 1 مئی 2018 20:12

انوشکا شرما نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) بنا رہی ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں ویسے ہی جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، لہذا ہمیں ان کا بھی سوچنا چاہیے اور ان کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمت اور دیکھ بھال کریں اور گلیوں میں پلنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔انوشکا کا کہنا تھا، 'میرا خواب تھا کہ میں اپنے بے زبان ساتھیوں کے لیے کچھ کروں جو آج پورا ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں سب مجھے سپورٹ کریں گی'۔دوسری جانب ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کو انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ انوشکا کو کیک کھلاتے نظر آئے۔ویرات نے انوشکا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں 'سب سے مثبت اور سچا' بھی قرار دیا۔۔