فلپائن کی23 سالہ حسینہ نے مس ایکو انٹرنیشنل کاتاج سر پر سجا لیا

منگل 1 مئی 2018 20:12

فلپائن کی23 سالہ حسینہ نے مس ایکو انٹرنیشنل کاتاج سر پر سجا لیا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مصر میں سالانہ مس ایکو انٹرنیشنل مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا جس میں 23 سالہ حسینہ نے تاج سر پر سجا لیا ۔

(جاری ہے)

مصر کے شہر قاہرہ میں ہونیوالے اس مقابلہ حسن میں فلپائن کی Cynthia Magpatocکومقابلے میں شریک 53ماڈلز میں سب سے زیادہ دلکش اور پر کشش خاتون تسلیم کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا گیا۔خوبصورت چمکتا ہوا تاج سر پر سجاتے ہوئے Cynthiaجوفلپائن کے ایک چھوٹے سے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں ،نہ صرف حیران بلکہ بیحد خوش بھی نظر آئیں اور مس ایکوانٹرنیشنل مقابلہ حسن میں فلپائن کی نمائندگی کرنے پرخاصی پر جوش تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :