Live Updates

ممبران آزاد کشمیر کابینہ ،سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس ، سابق وزراء ، عوامی رہنمائوں و کارکنوں کی بڑی تعداد الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال پہنچ گئی

بزرگ مسلم لیگی لیڈر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے الگ الگ ملاقاتیں ، عیادت کی ، جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 1 مئی 2018 20:54

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) آزادکشمیرکابینہ کے ممبران سابق وزیراعظم اور صدر مسلم کانفرنس ،سابق وزراء اور عوامی ورہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز آزادکشمیرکے سابق صدر اور وزیراعظم بزرگ مسلم لیگی لیڈر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے یہاں الشفا ء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کرکے ان کی عیادت کی ہے ۔

اوران کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی اور قومی سیاست اور تحریک آزادی کشمیرمیں سردار سکندر حیات خان ایک عظیم اثاثہ ہیں جن کا طویل اور گرانقدر خاندانی اور ذاتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گزشتہ روز ان کی الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر عیادت کرنے والوں میں حکومت آزادکشمیرکے سینر وزیرچوہدری طارق فاروق اور دیگر وزراء وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان،وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی ،سابق وزیراعظم صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ،آزادکشمیرسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان ،جسٹس سردار عبدالحمید خان ،سابق وزرائے تحریک انصاف آزادکشمیرکے سینر نائب صدر خواجہ فاروق احمد خان ایڈووکیٹ ،پی پی آزاد کشمیرکے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ،سینئر مسلم کانفرنسی راہنماء مفتی منصورالرحمن ،سابق صدارتی مشیر میجر (ر) چوہدری حفیظ ،کوٹلی کے حلقہ نمبر 1کے سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگی راہنما ملک محمد یوسف ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھے ۔سردار سکندر حیات خان کے سابق پولٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی نے گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی سردار سکندر حیات خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور ایک دو دونوں تک ان کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔۔۔راٹھور
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات