موجودہ حکومت کے خاتمے میں 30 دن باقی

پاکستان مسلم لیگ ن تاحال اپنا پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں دے سکے

منگل 1 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) موجودہ حکومت کے خاتمے میں 30 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ ن تاحال اپنا پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں دے پائی جس کے باعث الیکشن 2018ء کے حوالے سے پنجاب بھر میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے ن لیگی امیدواروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی عدم تشکیل کے باوجود الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کے خواہش مند ن لیگی امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ان امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں کے مختلف علاقوں میں بطور امیدوار بینرز پوسٹرز آویزاں کر دئیے ہیں۔