مسلم لیگ ہائوس میں لیبرڈے کے موقع پر تقریب

مزدوروں کو خوشحال بنائے بغیر معاشی استحکام اور خوشحال معاشرہ کا قیام عمل میں نہیں آسکتا،میاں منیر مسلم لیگ صنعتی مزدوروں اور صنعت کاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ،آمنہ الفت

منگل 1 مئی 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام لیبرڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرگنائزر لاہور میاں محمد منیر سابق ایم این اے، آمنہ الفت صدرمسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور تھے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے آرگنائزر لاہور میاں محمد منیر نے کہا کہ مزدوروں کو خوشحال بنائے بغیر معاشی استحکام اور خوشحال معاشرہ کا قیام عمل میں نہیں آسکتا۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور میں مزدوروں کیلئے لیبر کالونیوں کا قیام، پنجاب بھر میںمیٹرک تک مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی،4بڑے صنعتی شہروں لاہور ،شیخوپورہ ،گجرات،اور سیالکوٹ میں صنعتی کارکنوں کو لیے 100بیڈز کے ہسپتالوں کی تعمیر،لیبرکمپلیکس،صنعتی کارکنوں کی تنخواہوں میں500روپے تک اضافہ،میرج گرانٹ 30ہزار سے بڑھا کر70ہزار کرنا اور مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے مزدور طبقہ آج بھی ان کے دور کو یاد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ الفت ایم پی اے و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے صنعتی کارکنوں کے لیے تاریخی اقدامات ہمیشہ یادرہینگے ،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ صنعتی مزدوروں اور صنعت کاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سجاد بلوچ صدر لیبرونگ پنجاب نے کہا کہ کرپٹ حکمران مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی مذموم کوششیں ہورہی ہیں جنہیں ہم مزدوروں کے ساتھ مل کر ناکام بنادیں گے اور مزدروں کا ہر سطح پر تحفظ کرینگے۔

تقریب میں میاں عبدالستار ،اعجاز چوہدری ،سہیل چیمہ،رانا حفیظ ،اعجاز چوہدری ،زیبا احسان، صداقت وڑائچ،اقبال میئوسمیت دیگر عہدیداروںنے خطاب کیا۔