Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جاتی رپورٹ تیار

پارکس اینڈ ہارٹیکچرل اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے کو پیش کردی

منگل 1 مئی 2018 19:33

تحریک انصاف کے جلسے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جاتی رپورٹ تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے مینار پاکستان پر پاکستان نحریک انصاف کے جلسے سے ہونے والے نقصانات کی تخمینہ جاتی رپورٹ تیار کر کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو پیش کر دی ہے رپورٹ میں ہارٹیکلچرل اور سول ورکس کی مد میں مجموعی طور پر پونے تیئس لاکھ روپے کے نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق جلسے کے باعث ہارٹیکلچرل کی مد میں دو لاکھ 38ہزار دو سو روپے جبکہ سول ورک کی مد میں اکیس لاکھ چالیس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے نقصان کے ازالے کیلئے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کو باقاعدہ نوٹس جاری کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات