شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال عروج پر

افسران اپنے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کررہے ہیں،ٹورز،بچوں کو سکول لے جانے،بازار سے سودا سلف لانے اور بچوں کوسیر سپاٹے گھومانے ،نئے سرکاری گاڑیاںکباڑہ بن گئی

منگل مئی 19:33

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال عروج پر ، افسران اپنے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کررہے ہیں،ٹورز،بچوں کو سکول لے جانے،بازار سے سودا سلف لانے اور بچوں کوسیر سپاٹے گھومانے ،نئے سرکاری گاڑیاںکباڑہ بن گئی،ہر ماہ حکومتی خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں ،سرکاری گاڑیوں کے مرمت پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں، افسران اور اہلکاراں گاڑیوں کواپنے ذاتی کاموں کیلئے استعما ل کرتے ہیں، ضلع شانگلہ میں اکثر ضلعی افسران کے ساتھ پانچ پانچ گاڑیاں زیر استعمال ہیں،ضلع کے بعض سرکاری گاڑیاں افسران کے رشتہ داروں کے زیر استعمال ہے اور وہ بھی ضلع سے باہر۔

عوام کامال کو شیر مدر سمجھتے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار برہمی۔

(جاری ہے)

نوٹس لینے کا مطالبہ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں پسماندگی کی لحاظ سے سرفہرست اور کرپشن میں درجہ اول کے حثیت رکھنے والی ضلع شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز اور نجی کاموں میں استعمال ہورہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ایک ایک آفسر کے پاس کئی گاڑیاں زیر استعمال ہیں، جو وہ زیادہ تر گھر یلوں ،ذاتی امور اور سکول بچوںکے کاموں کیلئے استعمال کرہے ہیں،شانگلہ کے سرکاری گاڑیاں اکثر باہر کے اضلاع میںدکھائی دیتی ہیں، بلدیاتی نمائندے بھی کسی سے کم نہیں وہ بھی کئی سرکاری گاڑیاں رکھتے ہیں اور اپنے ذاتی کاموں میں استعمال میں لاتے ہیں۔

ضلع کے بعض سرکاری گاڑیاں افسران کے رشتہ داروں کے زیر استعمال ہے اور وہ بھی ضلع سے باہر۔ کھبی بچوں کوسکولوں لے جاتے ہیں تو کھبی بازار سے سودا سلف اور سیر سپاٹے کیلئے گاڑیاں دوڑاتے ہیں نجی تقریبات اور چھٹیوں میں سرکاری گاڑیاں استعمال میں لاتے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں ہے ۔عوامی حلقوں میں نئے سوالات جنم لے رہے ہیں،اس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ان گاڑیوں میں سرکاری فیول استعمال کرتے ہیں ، ضلع سے باہر جانے پر ٹی اے ڈی اے بھی سرکار سے لیتے ہیں اور کام اپنا کر تے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اصلاح احوال کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کر دیا ہے۔