Live Updates

مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے ، مسلم لیگ کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگئی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ

منگل 1 مئی 2018 19:33

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) شانگلہ سے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی رہنماء ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے ، مسلم لیگ کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگئی ہے،جلد پاکستان ترقیافتہ اقوام کے صف میں شامل ہوگا۔ ہم نے شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، خوازہ خیلہ تا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر سے شانگلہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ شانگلہ میں سی پیک کے تحت انڈسٹریز زون قایم کیاجاسکیں-شانگلہ میں یونیورسٹی کے بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے زمین لینے کا مرحلہ اخیری مراحل میں ہی-شانگلہ صوبائی حکومت کی دور بین سے باہر ہی-صوبہ خیبرپختون خوا کا فنڈ صوبہ کے پانچ اضلاع میں استعمال ہورہا ہے یہی عمران خان کی تبدیلی ہی-قدرتی آفات سے متاثرہ شانگلہ کی تعمیرکیلئے سیلاب فنڈ میں آنے والے پیسے پشاور سے منتخب نمائندہ اپنا سیاست چمکانے کیلئے نئے سکیموں پر لگانے کی ناکام کوشیش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے حکمران جماعت کے منتخب نمائندے اعلانات کروڑوں کے کرکے افتتاح کرتے ہیں جبکہ منصبوبہ میں لاکھوں روپے مختص ہوتے ہیں-منصوبوں پر جعلی تختے لگانے کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔مخالفین خالی منصوبوں پر جعلی افتتاح کی تختیاں لگایا کریں ہم تختیوں کے بغیر منصوبے مکمل کرکے عوام کو دکھائیں گے یہ ہم عوام پر احسان نہیں کرتے ہیںیہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

آب عوام پی ٹی ائی کے جھوٹے تبدیلیوں کے ڈراموں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پورن میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت دیگر جماعتوںسے مستعفی ہوکر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر عباد اللہ کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہاکہ آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ شانگلہ میں کلین سویپ کریگی ۔ انھوں نے کہا کہ مین سڑک خوازہ خیلہ تا بشام روڈشانگلہ کیلئے جو ریڑھ کی ہڈی کا حثیت رکھتے ہیں تعمیر کیا ۔سینکڑوںلنکس روڈ تعمیر کئے ۔مرکزی حکومت کی تعاون سے شانگلہ میں واپڈا بجلی ہر گھر کو پہنچائی۔کئی نئے ہسپتال ۔ کا لج ۔سکولز بنوائے۔پاسپورٹ آفس۔

نادرا آفس۔یونیورسٹی کیمپس،بی ایچ یوز تعمیر کرائے ہیں۔ ہم نے شانگلہ میں ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ہمارا سیاست شرافت پر مبنی ہے گالی گلوچ اور ناچ گانے والے صوبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کوئی میگاپراجیکٹ انھوں نے نہیں کیا ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ کرپٹ صوبائی حکومت نے بھی اپنے دورحکومت میں کرپشن کی انتہاء کردی تھی۔ائندہ دور میں عوام ان کو مسترد کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائے گئے اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد بھی دیدی گئی۔ تقاریب سے دیگرلیگی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات