شانگلہ : ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگا دیئے

منگل 1 مئی 2018 19:33

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء)شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگا دئے گئے ہیں۔بینک حکام چھٹی کے دن ہفتہ اور اتوار کو اے ٹی ایم مشین کو تالے لگا دئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹمرز رل گئے،بینکس کسٹمرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،بینکوں کے اعلیٰ حکام صورت حال کا نوٹس لیں عوامی حلقے،شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگا دئے ہیں کسٹمرز رول گئے ہیں عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے الپوری میں قائم ایم سی بی،نیشنل،بینک اف خیبر،عسکری بینک کے حکام اے ٹی ایم کو چھٹی کے دن تالے لگا دئے جاتے ہیں ۔

بینکس کسٹمرز کوبہترین سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔کسٹمرز رل گئے ہیں شانگلہ میں بینکوں پر عوام کا اعتماداٹھ گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام وکسٹمرز نے بینکوں کے اعلیٰ حکام کو صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔