مزدور کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں جلسہ کا انعقاد

کل کے جدید دور میں بھی مزدور دووقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے اپنے ہاتھوں سے دوسروں کے محلات بنانے والے خود ایک جھوپٹری کیلئے پریشان ہے ، مقررین کا خطاب

منگل 1 مئی 2018 19:35

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مزدور کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں بھی مزدور یونین کے زیراہتمام جلسہ منعقد کیا گیا جلسے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر اسفند یار خان جمالی ،مستری مزدور یوین کے صدر علی جان ایری ، کونسلر سردار رفیق احمد بھٹی ، صدر شہری اتحاد عبدالخالق کھوسہ ،مہر اللہ بھٹی ،ڈاکٹر غلام سرور لاشاری ، عبدالرحمن ابڑو، امیش کمار ،دھنی بخش مگسی ،غلام یاسین کٹبار، ظفر علی عمرانی ،فاروق احمد لانگو ،محدم صیفل سمیت دیگر نے مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے جدید دور میں بھی مزدور دووقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے اپنے ہاتھوں سے دوسروں کے محلات بنانے والے خود ایک جھوپٹری کیلئے پریشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مزدور کے بچے تعلیمی اداروں کی طرف جانے بچائے وہ بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت مزدور وں کے مسائل حل کرکے انہیں پورا حق فراہم نہیں کرے گئی اس وقت تک ترقی کا خواب نا ممکن ہے انہوں نے کہاکہ شگاگو کے مزدوروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس موقع پر میر اسفند یار خان جمالی نے مزدوروں کیلئے ایک لیبر حال کی تعمیر کرنے کا بھی اعلا ن کیا ۔

(جاری ہے)

علا وہ زیں بلوچستان لیبر فیڈریشن کی زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار ضلع کونسل ہال میں بھی ایک تقریب منعقدہ کی گئی جس میں ایری گیشن ،میونسپل کمیٹی ، لائیواسٹاک سمیت دیگر محکموں کے مزدور وں نے شر کت کی ، مقرین نے مزدوروں کو درپیش مسائل اور چھوٹے ملازمین کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے انہوں نے موجود ہ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے نیا بجٹ پیش کر نے کا مطالبہ بھی کیا اور ڈیرہ اللہ یار شہر میں ایک مزید گرلز ہائی سکول بننے کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقع پر با با ئے مزدور علی حسن قادری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :