آٹھ مقام: خاتون ملازم کو جنسی ہراسان کرنے پر ڈی ایچ او نیلم غلام نبی معطل، پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا

منگل 1 مئی 2018 19:35

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) خاتون ملازم کو جنسی ہراسان کرنے پر ڈی ایچ او نیلم غلام نبی معطل، پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ متبادل آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے محکمہ صحت نیلم کا نظام درہم برہم۔ تفصیلات کے مطابق دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم ڈاکٹر گلام نبی کو خاتون ملازم کو ہراساں کرنے پر پٹہکہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

(جاری ہے)

پٹہکہ پولیس نے ٹھوس شواہد کی روشنی مین کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔ پولیس کی تحریک پر محکمہ صحت کے حکام نے ڈی ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔ متبادل ڈی ایچ کو تعینات یا چارج نہیں دیا گہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نیلم کا نظام مزید درہم برہم ہو گیا ہے۔ کمیشن مافیا موصوف کی بحالی کے لئے سرگرم ہو گیا ہے۔ جبکہ سیاسی اثرورسوخ اور 50 ہزار روپے دے کر معاملے کو نجی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :