کوئٹہ:دکی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے پانچ کانکنوں کو ساڑھی12 گھنٹوں بعد با حفاظت نکال لیا گیا

منگل 1 مئی 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) دکی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے پانچ کانکنوں کو ساڑھی12 گھنٹوں بعد با حفاظت نکال دیا گیا 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود مائنز ریسکیوں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکیں یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے پانچ کانکن اندر پھنس گئے تھے دکی انتظامیہ نے ایس ایچ او ابرار حسین اور دیگر مقامی لو گوں نے پھنسے ہوئے کانکنوں کو نکالنے کے لئے امدادی کا رروائی شروع کر دی اور اپنی مدد آپ کے تحت ساڑھی12 گھنٹے بعد با حفاظت کانکنوں کو نکال دیا مائنز ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ12 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی نکالے گئے کانکنوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :