آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین (ر)سرگودھا زون کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پردرجنوں گاڑیوں پرمشتمل محکمہ انہار سے ریلی کا انعقاد

منگل مئی 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین (ر)سرگودھا زون کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پردرجنوں گاڑیوں پرمشتمل محکمہ انہار سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین راجہ قیصر محمود ، جنرل سیکرٹری شیخ ظہیر بابر و دیگر عہدیدران مہر محمد مختار، حاجی یوسف گوندل و دیگر علاقوں سے آئے عہدیداران نے کی ،اورمحکمہ انہار کے سینکڑوں مزدور شدید گرمی کے باوجو دشریک ہوئے، ریلی ضلع کچہری روڈ ، خوشاب روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے ختم ہوئی ، جہاں متذکرہ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور خون پسینہ بہاتا ہے تو معاشرہ خوش حال ہوتا ہے، مزدور کے بچوں کے آنسوؤں سے امیر کے زیور ات کا ایک موتی بنتا ہے شگاگو میں 1886ء کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دے کر مزدوروں کی عالمی تحریک کو بقائے دوام بخشا انھوں نے اپنے خون سے تاریخ کا ایک نیا باب شروع کیا۔

(جاری ہے)

یہ دن تمام دنیا کے محنت کشوں کے لیے جدو جہد کی فتح اور تجدید کا دن ہے کہ ہم ظلم و استبداد ‘ ناانصافی اور استحصال کے خاتمہ کے لیے جدو جہد تیز کریں گے اورسماجی انصاف اور معاشی خوش حالی قائم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔شکا گو کے محنت کشوں کی قربانیوں کی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صرف بیان بازی کر کے اپنا فرض پورا کرنیوالے ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت کشوں کی عزت نفس اور ان کی خوشحالی کیلئے عالمی قوانین کے مطابق اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :