سرگودھا: سرکاری سکولوں میں قائم کردہ آئی ٹی لیبز کے حوالے سے سامنے آنیوالے سنگین بے ضابطگیوں کی انکوائری بالآخر کھڈے لائن لگا دی گئی

منگل 1 مئی 2018 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ضلع کے سرکاری سکولوں میں قائم کردہ آئی ٹی لیبز کے حوالے سے سامنے آنیوالے سنگین بے ضابطگیوں کی انکوائری بالآخر کھڈے لائن لگا دی گئی،آئی ٹی لیبز کے خصوصی آڈٹ و انسپکشن کے دوران خریداری کی مد میں دیگر بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ 45لیبز کیلئے لگ بھگ تین سو سے زائد کمپیوٹر ز طے شدہ معیارکے مطابق نہیں خریدے گئی، لاہور ہیڈ آفس کی جانب سے آئی سیون ماڈل منتخب کیا گیا تھا مگر اس امر کی تشریح کے باوجود اسی ریٹ پر آئی فائیو کمپیوٹرز خرید کر لیبز میں رکھ دیئے گئے ،آڈٹ و انسپکشن رپورٹ کے تناظر میں سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر اعلی سطحی کمیٹی نے بھی چھان بین کے دوران اس امر کی تصدیق کی اور ذمہ داری عائد ہونے کے باوجود متعلقہ افسران کے خلاف نہ صرف تادیبی کاروائی عمل میں نہ آسکی بلکہ وہ اب بھی انہی سیٹوں پر براجمان اہم معاملات نمٹانے پر مامور ہیں،اور اب معلوم ہوا ہے کہ یہ کمپیوٹرز واپس بھی نہیں کئے گئے اورمعاملات کو ریکارڈ سے بھی صاف کیا جا رہا ہے ،جبکہ چھان بین کرنے والوں نے بھی مصلحت پسندی کے تحت خاموشی اختیار کر لی ہے، ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :