ہری پور:آمدہ انتخابات پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر متحرک ہو گئے

الیکشن میں ناراض ورکروں کا کلیدی کردار ہو گا مقامی قیادت کے ناروا سلوک اور رویے اور صرف اپنے ہی خاندان کو آگے لانے کی پالیسوں کے باعث ممبران تحصیل ضلع کونسل اور بعض عہددران ورکروں کے کثیر تعداد اس رویے کے خلاف نالاں

منگل 1 مئی 2018 21:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) آمدہ انتخابات پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر متحرک ہو گئے الیکشن میں ناراض ورکروں کا کلیدی کردار ہو گا مقامی قیادت کے ناروا سلوک اور رویے اور صرف اپنے ہی خاندان کو آگے لانے کی پالیسوں کے باعث ممبران تحصیل ضلع کونسل اور بعض عہددران ورکروں کے کثیر تعداد اس رویے کے خلاف نالاں ہے اور ایک بہت بڑی تعداد ہے جو آمدہ الیکشن میں اپنا رول ادا کرئے گی اکثریت پی ٹی آئی کے مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرئے گی اور بعض خود بھی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریوں میں نظریاتی ورکر جو اول دن سے ہی نالاں ہے اسکا کردار بھی اہمیت کا حامل ہو گا پی ٹی آئی کے بعض امیدوار اپنی اپنی جگہ ناراض ورکروں کو منانے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب بھی ناراض ورکر اندرون خانہ متحرک ہیں اور بے تابی سے آمدہ الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنا کردار ادا کر کے مقامی قیادت کے رویہ کا جواب دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :