ہری پور،پھل فروشوں نے لوگوں کی چمڑی اتارنا شروع کر دی خ، من مانے نرخ مقرر

منگل 1 مئی 2018 20:34

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء)پنیاں چوک مین بازار کے پھل فروشوں نے لوگوں کی چمڑی اتارنا شروع کر دی پھلوں کے من مانے نرخ مقرر کر لئے وہی پھل دوسری جگہ 180روپے کلو جبکہ چوک میں 250روپے کلو، غرضیکہ کہ ہر پھل 50سے 100روپے فی کلو مہنگا فروخت کیا جارہا ہے عوام نے ACہری پو ر سے فی الفور کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے کی پرواہ کئے بغیر پنیا ں چوک، مین بازار میں پھل فروشوں نے پھلوں کے من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور ہر پھل کو اول قرار دیکر سرکاری نرخ سے کئی گناہ زائد نرخ وصول کرنا معمول بنالیا ہے کیلا،آم ، سٹرابیری ،سیب ،کینو ،خربوزہ،تربوز،لوکاٹ غرضیکہ ہر پھل کے ریٹ من مانے وصول کئے جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ACہری پور سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔